پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ اکرام کھٹانہ نے عبوری ضمانت حاصل کرلی

شعیب جمیل

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ اکرام کھٹانہ نے عبوری ضمانت حاصل کرلی ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بخت عالم نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا ہے اور درخواست پر مزید سماعت 4اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ مدعی مقدمہ حسنین رضا ساکن فقیر آباد نے الزام لگایا ہے کہ ملزم اکرام کھٹانہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے اعلی افسران اور ملکی اداروں کے خلاف توہین آمیز پروپیگنڈہ چلا رہا ہے اور عوام اور اداروں کے مابین نفرت پیدا کرنے کی کو شش کر رہا ہے۔ توہین آمیز اور نفرت انگیر مواد اورمہم سے مدعی مقدمہ سمیت لاکھوں پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed