عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا

 

وزیر مملکت و پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کے قائم مقام صدر محمد علی شاہ باچا نے گزشتہ روز عمران خان کے تقریر پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی تازہ تقریر دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں تھی عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معاشی صورتحال کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا عمران خان حقائق مسخ کر کے لوگوں کو الجھاتے ہیں عمران خان ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کا علمبردار ہے عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے عوام جعلی بیانیوں اور یوٹرن پر ان کا احتساب کرینگے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نفرت کا سیاسی کلچر قو م مستر د کر چکی ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے اقتدار کی و جہ سے بحرا نو ں اور مسائل سے قوم پریشان ہے۔ عمران خان کے انتشار، گالم گلوچ، الزام تراشی، نفرت اور تقسیم کے وژن سے قوم خوب واقف ہے عمران خان خود آئین، قانون اور عدلیہ کی توہین کر کے عوام کو اخلاقیات، آزادی اور قانون کی حکمرانی کا درس نا دیں اور وہ اپنا یہ دوہرہ معیار بند کریں کیونکہ عمران خان کی کوتاہیوں کا نتیجہ قوم بھگت رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed