جعلی سفری دستاویزات پر دبئی جانے والے مسافر کو باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر گرفتار کرکے ایف آئی اے نے آف لوڈ کردیا ، گزشتہ روز نجی ائیر لائن کے ذریعے سفر کرنے والے عمر شاہ نامی مسافر کی جانب سے پیش کئے جانے والے افغان پاسپورٹ جعلی نکلا ایف آئی اے امیگریشن کے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے پاسپورٹ اسٹریلیا کے رہائشی ایجنٹ سے حاصل کیاتھا بعدازاں ملزم کو قانونی کاروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہو مین ٹریفکینگ سرکل پشاو ر کے حوالے کردیا گیا ایف آئی اے امیگریشن کے حکام کے مطابق پاسپورٹ پر کسی قسم کے یو وی لائٹ خصوصی آویزاں نہیں تھے پاسپورٹ کے ویزے صفحات کو لیزر کے بجائے سادہ طریقہ سے نمبرنگ کی ہو ئی تھی ۔ واضح رہے کہ جعلی افغان پاسپورٹوں کے ذریعے بیرون ممالک جانے کی کو شش روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں۔