ویب مانیٹرنگ ڈیسک
خیبر پختون خوا میں بارشوں کے سبب مکانات کی چھتیں گرنے سے چار افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے، سیکڑوں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا اور سردی میں بھی اضافہ ہوگیا۔ ادھرخیبرپختون خوا میں وقفے وقفے سے بارشیں جاری ہیں۔ ضلع خیبر وادی تیراہ میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ گھریلو سامان کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ خیبر تحصیل باڑہ کے علاقے نالہ میں بھی کمرے کی چھت گرگئی جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ضلع بھر میں درجنوں مکانات کو جزوی نقصان ہہنچا ہے۔