پشاور کی عدالت نے سوشل میڈیا پر تو تین رسالت پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزم کو سزائے موت کی سزاسنادی

شعیب جمیل

پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عادل خان نے سوشل میڈیا پر تو تین رسالت پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کے احکامات جاری کر دیئے ہیں مدعی مقدمہ کی جانب سے ابرار حسین ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی مجرم سید محمد ذیشان کے خلاف تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے محمد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ نے 29 اکتوبر 2021 کو توہین رسالت ، توہین مذہب تاتو ہین صحابہ واہل بیت اور توہین قرآن کی تمام متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے مذکورہ مجرم کو توہین رسالت پر منی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی ہے مذکورہ مجرم کو سزائے موت تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت سنائی گئی ہے مذکورہ مجرم کو تعزیرات پاکستان، انسداد سائبر کرائم ایکٹ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دیگر دفعات کے تحت بھی سزائیں سنائی گئی ہیں مجرم کے خلاف 26 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت نمبر تین پشاور نے سنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed