پشاور، امپورٹ ایکسپورٹ کے تاجر کو کالعدم تنظیم کی جانب سے ایک کروڑ روپے بھتے کی ادائیگی کیلئے دھمکی آمیز کال

شعیب جمیل

پشاور میں امپورٹ ایکسپورٹ کے تاجر کو کالعدم تنظیم کی جانب سے ایک کروڑ روپے بھتے کی ادائیگی کیلئے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، محکمہ انسداد دہشت گردی نے مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔عطاء اللہ ولد سعید اللہ ساکن طور بابا دورہ روڈ نے سی ٹی ڈی کو درخواست دی کہ وہ امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار کرتا ہے، گزشتہ دنوں اسے افغانستان کے نمبر سے واٹس ایپ پر کال موصول ہوئی، دوسری جانب مخاطب شخص نے خود کو کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ظاہر کرتے ہوئے اس سے 1کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ اور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed