فقیرآباد پولیس کی اہم کاروائی،چور گرفتارکرکے مسروقہ قیمتی موٹر کار برآمد کی لی۔

شعیب جمیل

اے ایس پی فقیر آباد سرکل سید طلال احمد شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد وارث خان اور امداد خان اے ایس آئی انچارج چوکی بشیر آباد نے جدید سائنسی خطوط پر انتھک محنت کرتے ہوئے موٹر کار لفٹر گروہ کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کے دوران گروہ کا سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم فرہاد علی ولد عجب سید ضلع چارسدہ کا رہائشی ہے جو منظم موٹر کار چور گروہ کا مرکزی ملزم ہے۔

ملزم نے چند یوم قبل تھانہ فقیر آباد کی حدود حسن گڑھی سے مسمی لقمان خان ولد وزیر زادہ کی قیمتی موٹر کار چوری کی تھی۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر کار چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔کامیاب کاروائی کے دوران ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ موٹر کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔مسروقہ موٹر کار کے مالک کا سراغ لگا کر اس کو چابی حوالہ کی گئی۔گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed