صوبائی دار الحکومت پشاور میں گیس لوڈشیڈنگ شہریوں کے لئے عذاب بن گئی

رمضان المبارک میں گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور میں سحری تیار نہ ہو سکی جبکہ افطاری میں پکوڑے ، سموسے بھی کچے رہ گئے ۔ یوسف آباد ، خیبر کالونی ، نوتھیہ جدید ، نوتھیہ قدیم ، گلبرک ، گلبہار ، فقیر آباد ، سمیت شہر کے مختلف مقامات پر رمضان المبارک کے دوران بھی گیس کامسئلہ حل نہ ہو سکا۔ گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث روز ہ داروں کو شدیدترین مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔ افطاری کے اوقات کار اور سحری کے اوقات کار میں گیس نہ ہونے کے باعث روزہداروں کو افطاری اور سحری میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایل پی جی اور لکڑیوں کے استعمال کے باعث روزہ دار خواتین کو مشکلات درپیش آئی ، گیس لوڈ شیڈنگ اور کمر پریشر کے باعث نابنائیوں کی دکانوں کے سامنے قطاریں لگ گئی تھی ۔ سوئی ناردرن گیس کی جانب سے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed