گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صدرپاکستان کی طرف سے صوبے کی 11 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔
گورنر نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو مذہبی سکالر کے شعبہ میں گرانقدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا.اسی طرح بشری فرخ کو شعبہ فن و ڈرامہ اور اداکاری، گل زری وگمہ کو موسیقی و گلوکاری، مسعودجان کو شعبہ بلائینڈ کرکٹ کھیل،عبدالعزیز خان تبسم کو شعبہ فن، فلم و ہدایتکاری، زین اللہ کو شعبہ چترالی ستار نوازی موسیقی و گلوگاری،نصیب اللہ خان کو شجاعت ،سورج نرائن عرف نرائن لال کو شعبہ ادب،فرہاج سکندر یار خان کو خدمات عامہ،ڈاکٹر فرید اللہ خان کو خدمات عامہ اور محمد موسی خان خیل شہید کو صحافت کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز بعد ازوفات سے نوازا۔جو انکے بھائی عیسی خان خیل نے وصول کیا۔اس موقع پرگورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے صدارتی سول اعزازات حاصل کرنے پر صوبہ کی اہم شخصیات کو مبارکبادپیش کی۔ تقریب میں نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان، نگران صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم. چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات گنڈاپور، مختلف محکموں کےانتظامی سربراہان سمیت صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔