پشاور،مستورات کے تنا زعہ پر بھائیو ں نے فائر نگ کر کے لڑکے کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا۔

شعیب جمیل

بڈھ بیر پولیس سٹیشن کی حدود میں مستورات کے تنا زعہ پر مسلح بھائیو ں نے فائر نگ کر کے جو اں سالہ لڑکے کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا۔اور نعش کو قبرستان میں پھینک کرفرار ہو گئے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی شبیر اللہ ولد انہا ن اللہ عمر 38سال قو م خلیل مو مند سکنہ ما شو کگر نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکا بھا ئی شفیع اللہ عمر 33سال جو غیر سر کا ری تنظیم میں ملا زم ہے مر دا ن سے واپس گھر آ رہا تھاکہ اسی دوران ملزم شاہد، طاہر اور خلیل پسرا ن فیض اللہ ما سٹر سا کنا ن میرہ ما شو کگر نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ مو قع پر جاں بحق ہو گیا اور ملزما ن نعش کو قبر ستان میں پھینک کر فرار ہو گئے پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے۔ مد عی نے بتایا کہ انکا ملزمو ں کیسا تھ مستوارات کا تنا زعہ تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed