والدین کی موجودگی میں ستارۂ امتیاز ملنا بہت بڑا اعزاز ہے: بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ستارۂ امتیاز حاصل کرنے کو اعزاز قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارۂ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔

بابر اعظم نے لکھا ہے کہ یہ ایوارڈ میرے والدین، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ یومِ پاکستان کے موقع پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات کو سرکاری سول اعزازات سے نوازا ہے۔

اعزاز پانے والوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور جان شیر خان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed