وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا۔

وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا۔

سیکرٹری اسپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے وہاب ریاض سے ملاقات کر کے انہیں کھیلوں کے امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ اسپورٹس کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، اسپورٹس زندگی میں ڈسپلن لاتا ہے۔

مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اسپورٹس کے فروغ کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed