لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیس آپریشن کرکےمرتضیٰ بھٹوکی طرح مجھےگھرمیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
زمان پارک میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ہورہاہے، ان کی کوشش ہوگی پی ٹی آئی کوالیکشن سےباہرکیاجائے، ان کوخطرہ ہےالیکشن ہوگیاتوان کی سیاست ختم ہوجائےگی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نےزمان پارک پرحملہ کیاجیسےکوئی دہشت گردچھپاہو، جگہ جگہ ناکےلگائےگئے،کارکنوں کوریلی سےالگ کیاگیا، ہمارے کارکنوں کوپکڑاجارہاہے، عدالت کےباہرپہنچاتوپولیس نےچھت سےپتھراؤ کیا، 40منٹ سےزیادہ عدالت کےدروازےپرکھڑارہاتاکہ اندرجاسکوں، جوڈیشل کمپلیکس میں گرفتاری کیلیےذہنی طورپرتیارہوکرگیاتھا، اسلام آباد کی عدالت نہ پہنچنےپر مجھ پرتوہین عدالت کاکیس ہوا، مجھےاپنے کیسزکی کوئی فکرنہیں۔