سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کی ضمانت قبل ار گرفتاری کی درخواستیں سماعت کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل

شعیب جمیل

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید نے امن وامان کے باعث خیبر پختونخوا کے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کی قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں ضمانت قبل ار گرفتاری کی درخواستیں سماعت کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دی ہیں پیشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید نے مقدمہ علت نمبر نمبر 74 بمورخہ 20 – 02 – 118 زیر دفعات 34 – 24 – 302 تعزیرات پاکستان اور مقدمہ علت نمبر 76 مورخہ 2023-02-20 زیر دفعات 149-18-324 میں نامزد سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں سیشن کورٹ پشاور سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دی ہیں واضح رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں ان درخواستوں کی سماعت کے موقع پر مدعی فریق کے حامی سینکڑوں افراد سیشن کورٹ پشاور پہنچ جاتے تھے جس کے باعث دونوں فریقوں میں تصادم کا خطرہ بھی رہتا تھا اس بناء ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں سماعت کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed