سوشل میڈیا پرانڈر ٹرائل ملزمان کے انٹرویو نشر کرنے کے خلاف دائر رٹ پر حکام سے جواب طلب

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں نامزد انڈر ٹرائل ملزمان کے انٹرویو کرنے اور اس کو نشر کرنے کے خلاف دائر رٹ پر چیئرمین پیمرا، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور ائی جی خیبر پختون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اپریل تک جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابرہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دور رکنی بنچ نے کی درخواست گزار جابرخان ایڈووکیٹ کی جانب سے کیس کی پیروی ضیاالرحمان تاجک ایڈوکیٹ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انڈر ٹرائل ملزمان کے انٹرویو مختلف یوٹیوب چینل سے تعلق رکھنے والے افراد کرتے ہیں اور بعد میں اس کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے نشر کرتے ہیں اور یہ ٹرینڈ آج کل عام ہو رہا ہے جس میں کوئی بھی شخص ہاتھ میں مائیک پکڑے ملزمان کے انٹرویو کرتا نظر آتا ہے یہ نمائندے پھر اس کو اپنے یوٹیوب چینل یا فیس بک سمیت دیگر شوشل میڈیا اکاونٹس سےنشر کرتے ہیں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقاتی اسٹیج پر ایسے انٹرویوز کو نشر کرنا غیر ائینی اقدام ہے اور یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed