وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امداد اللہ بوسال کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ گریڈ 21 کے افسر ندیم اسلم چوہدری کو نیا چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کر دیا ‘ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم آفس میں تعینات گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کو تبدیل کرکے خیبرپختونخوا کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے پیش رو امداد اللہ بوسال کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔