پشاورہائیکورٹ کا پنجاب سے آٹاسپلائی بحال کرنے کا حکم

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے آٹا سپلائی میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے آئی جی خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کو اقدامات اٹھانے اور آئندہ سماعت پر پراگرس رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس عبد الشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جب آٹے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت شروع کی تو اس دوران آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت بھی ہوئی دوران سماعت آٹا ڈیلر ز کی جانب ابرا ر الحق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کو پنجاب سے سپلائی میں مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ پنجاب سے پختونخوا کو اٹا سپلائی کے وقت راستے میں مختلف چیک پوسٹوں پر پیسے لیے جاتے ہیں۔ پشاور سمیت دیگر شہروں کے آٹا ڈیلرز کو سبسڈائز اٹا سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہائیکورٹ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مل بیٹھ کر مسلے حل نکالنے حکم جاری کردیا اور ہدایات جاری کردیئے کہ پولیس اور انتظامیہ آٹا ڈیلرز اور نان بائی ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed