پشاورمیں غیرضروری چیک پوسٹوں پر وکلاء کے تحفظات چیک پوسٹوں پر شہریوں کے ساتھ نامناسب روئیہ کسی طورقابل قبول نہیں،رحمان اللہ

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پشاور کینٹ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے غیر قانونی،غیرآئینی اور غیر ضروری چیک پوسٹوں پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رحمان اللہ کی جانب سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پشاور کینٹ کے اندر غیر ضروری چیک پوسٹوں پر عام لوگوں اور وکلا کے ساتھ نامناسب رویہ قابل مذمت ہے۔ کینٹ میں وکلا برادری کے ساتھ سیکیورٹی کے نام نامناسب رویہ اپنایا جا رہا ہے۔ تعاون کے باوجود کینٹ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے چیک پوسٹوں پر وکلا کے ساتھ غیر مناسب رویہ اپنایا جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز حکام کینٹ اور اسمبلی ہاس کے سامنے غیر قانونی اور غیر ضروری چیک پوسٹس ختم کریں جبکہ سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹوں پر وکلا کے ساتھ نامناسب رویہ بھی ختم کریں۔ وکلا اور عام لوگوں کو آئین کے مطابق آزادانہ نقل و حرکت کرنے دیا جائے۔ اگر وکلا کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا تو وکلا سڑکوں پر احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed