وفاق نے مردم شماری کے لئے خیبر پختونخوا کو دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی

وفاق نے مردم شماری کے لئے خیبر پختونخوا کو 64کروڑ چوبیس لاکھ 60ہزار روپے کی دوسری قسط کا اجراء کرنے کی منظوری دی ہے مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کے لئے چاروں صوبوں کوفنڈز کااجراء کیا جا رہاہے ٹریننگ چارجز ، سمیت مختلف لاجسٹک انتظامات کے لئے مردم شماری میں صوبوں کو تین مراحل میں پیسوں کااجراء کیاجائے گا ۔ خیبر پختونخوا کو لاجسٹک انتظامات کے سلسلے میں 64کروڑ 24لاکھ ساٹھ ہزار روپے ، پنجاب کو 1ارب 88کروڑ 24لاکھ 75ہزار روپے ، بلوچستان کو 43کروڑ روپے جبکہ سندھ کو 92کروڑ 89ہزار روپے کااجراء کیا جارہاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed