خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات، اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے نگران وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعلی اعظم خان اور گورنر خیبرپختونخوا میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے اور کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے نگران وزیراعلی اعظم خان کے استعفی دینے کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعلی اعظم خان کی قیادت میں ہی صوبے میں صاف و شفاف عام انتخابات منعقد ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی افواہوں سے گریز کیا جانا چاہیے