منشیات مقدمات ‘ملزموں سے ریکوری کی ویڈیو بنانے کا حکم

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے پولیس، اینٹی نارکارٹکس فورس، نارکاٹکس کنٹرول، کسٹم اور ایکسائز کو منشیات کے مقدمات میں ملزمان سے ریکوری کی ویڈیو بنانے کے ہدایات دی ہیں جو کہ آئندہ ماہ 15اپریل سے لاگو ہوگا۔ نئی طریقہ کار جسٹس محمد ابراہیم خان نے گزشتہ سال ایک منشیات مقدمے کی سماعت کے دوران وضع کیا تھا۔نئے فارمولا پر عملں درامد رواں سال کے پندرہ اپریل سے ہوگا جسٹس محمد ابراہیم خان نے اپنے ایک فیصلے میں پولیس، اینٹی نارکاٹکس فورس، نارکاٹکٹس کنٹرول، کسٹم اور ایکسائز ٹیکسیشن کو ہدایات دی ہیں کہ وہ 15 اپریل 2023سے نیا فارمولہ اپنائے۔ نئے طریقہ کار کے مطابق پولیس، اے این ایف، ایکسائزاور کسٹم کے اہلکار ملزم سے منشیات برآمد ہونے کے وقت ویڈیو بنائیں گے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان سے منشیات ریکوری کی ویڈیو بنانے کا مقصد بے گناہ لوگوں کو بچانا ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر موبائل کیمرہ اگر اہلکاروں کے پاس نہ ہو تو تفتیشی عملہ مہیا کریں اور ملزم سے منشیات کی ریکوری کی ویڈیو بنائے۔ تمام ماتحت عدالتیں 15 اپریل سے منشیات مقدمات کی سماعت مذکورہ طریقہ کے تحت کریں۔ فیصلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ ویڈیو گرافی سے جھوٹی برآمدگی، غلط مقدمات کے انداراج اور معلومات کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed