پشاور بار ایسوسی 2023،24 کے لیے انتخابات آج بروز ہفتے کے روز نیو بار روم میں منعقد ہونگے

شعیب جمیل

پشاور بار ایسوسی 2023،24 کے لیے انتخابات آج بروز ہفتے کے روز نیو بار روم میں منعقد ہونگے پیپلز لائرز انصاف لائرز فورم مسلم لیگ ن لائرز فورم اسلامک لائیرز فورم اسلامیئن لائرز فورم جمیعت لائرز فورم فرنٹیئر لائرزفورم اورینگ لائن فورم کے مشترکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اشفاق احمد خلیل ایڈوکیٹ کا صدارت کے لیے ملگری وکیلان کے فضل واحدخان ایڈوکیٹ کے ساتھ کانٹے کا جوڑ پڑنے کا امکان ہے.

نائب صدارت پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوارمحمد آفتاب ایڈوکیٹ کا مقابلہ ملگری وکیلان کے سید نوید علی شاہ ایڈوکیٹ کے ساتھ جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے گرینڈڈیموکرٹک الائنس کے ملک خان زیب ایڈوکیٹ کا مقابلہ ملگری وکیلان کے افتخار حسین سمندرایڈوکیٹ کے ساتھ ہوگا جائنٹ سیکرٹری کی عہدے کیلئے ملگری وکیلان کے بلال خان داؤدزئی ایڈوکیٹ اپنے مدمقابل طارق نواز خلیل کے ساتھ مقابلہ میں ہونگے فنانس سیکریٹری کے لئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے عبدالواسع ایڈوکیٹ جب کہ ملگری وکیلان پینل سے سید سکندر اقبال شاہ ایڈوکیٹ اور خاتون وکیل نتاشا سمن امیدوار ہیں سیکرٹری لائبریری کے لیے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے محمد علی خان ایڈوکیٹ ملگری وکیلان کی جانب سے سیف الرحمن ایڈوکیٹ امیدوار ہیں جبکہ پریس سیکریٹری کے لئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے عمیر جمال ایڈوکیٹ کا مقابلہ ملگری وکیلان کے محمد لقمان خان ایڈوکیٹ سے ہوگا ملگری وکیلان کی جانب سے کابینہ ممبران کے چار امیدوار لائبہ شیر گل ایڈوکیٹ فیصل سیف اللہ ایڈوکیٹ عامر علی شاہ ایڈوکیٹ عبدالوہاب ایڈوکیٹ جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے ام کلثوم ایڈوکیٹ احسن حمید ایڈوکیٹ وقار احمد میدانی ایڈوکیٹ شامل ہیں مجموعی طور پر تین3خواتین وکلاء حصہ لے رہی ہیں صدارت نائب صدارت اور جنرل سیکریٹری جائنٹ سیکرٹری کے عہدوں کے لئے ون ٹو ون امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے دونوں طرف سے امیدواروں اور ان کے ساتھیوں سپوٹرز کا جوش و خروش بڑھتاجارہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed