ایس پی رورل ظفر احمد خان نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رورل ڈویژن میں مختلف مساجد اور عبادت گاہوں کا دورہ کیا. اس موقع ڈی ایس پی چمکنی زاہد عالم خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،ایس پی رورل ظفر احمد خان نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں.پولیس اہلکاروں کو مستعد رہنے اور جیکٹ و ہیلمٹ کے استعمال کی سختی سے ہدایات جاری کیںمعاشرے میں امن و امان کے قیام کی خاطر شہری پولیس کیساتھ تعاون کریں.