دنیا میں تیل سستا،پاکستان میں مہنگاہوناسمجھ سے بالاترہے،علی زمان ایڈووکیٹ

شعیب جمیل

صدر پشاور بار ایسوسی ایشن علی زمان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کیا ہے اور عوام کا جینا حرام کیا ہے ،عالمی دنیا میں تیل سستا جبکہ پاکستان میں نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مہنگا ہو گیا ہے ۔رمضان المبارک کا مبارک مہینہ آنے والا ہے اور اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے جوکہ عوام کے دسترس سے بہت دور ہے ،پشاور بار کے صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جتنی بھی اشیا کی قیمتیں بڑھائی ہے وہ فلفور واپس لئے جائیں اور عوام کو سہولیات فراہم کئے جائیں ۔صدر پشاور بار نے خیبر پختونخواہ بار کونسل سے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت کے خلاف آواز بلند کریں اور مہنگائی کے خلاف آج پشاور ڈسٹرکٹ میں بلخصوص اور عمومی طور پر صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال و احتجاج کا اعلان کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed