طالبہ ہراسگی کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر عدالت کی برہمی اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر کیس یکطرفہ سنا جائیگا،ہائیکورٹ

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر کیس میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور قرار دیا کہ یہ آخری موقع ہے اگر اگلی پیشی پر باقاعدہ طور پر جواب جمع نہیں کیا تو کیس کو یکطرفہ طور پر سنا جائیگا ۔عدالت نے کیس کی سماعت تین اپریل تک کیلئے ملتوی کردی کیس کی سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی عدالت میں درخواست گزارہ کی جانب سے کیس کی پیروی سنگین خان ایڈوکیٹ اور جابر خان ایڈوکیٹ نے کی جبکہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی جانب سے زرتاج انور عدالت میں پیش ہوئے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزارہ کے وکلا نے عدالت کو بتایاگیا کہ اسلامیہ یونیوسٹی کی جانب سے اب تک جواب جمع نہیں کیا گیا ہے طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعہ کے بعد متاثرہ طالبہ نے یونیورسٹی آنا چھوڑ دیا ہے متاثرہ طالبہ کی دو سمسٹر ضائع ہوگئے ہے یہ کیس 2020 سے عدالت میں چل رہا ہے مگر ابھی تک یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جواب جمع نہیں کیا گیا ہے اور بار بار اس کیس کو ملتوی کرنے کی استدعا کی جاتی ہے جس پر فاضل بنچ نے قرار دای کہ یہ آخری موقع دیتے ہیں, جواب جمع کریں آئندہ سماعت پر کسی طور کیس ملتوی نہیں کریں گے عدالت نے اسلامیہ کالج کو پراپر طریقے سے جواب جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed