شعیب جمیل
پشاور کے علاقہ تہکال میں یونیورسٹی روڈ پر اوورٹیک کے تنازعے پر رکشہ ڈرائیور نے نوجوان رکشہ ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز دو رکشہ ڈرائیوروں کے مابین اوورٹیک کے تنازعے پر زبانی تکرار ہوئی جس کے دوران ایک ڈرائیور نے فائرنگ کرکے دوسرے رکشہ ڈرائیور ایمل ولی ولد فاروق ساکن چولی پایان پجگی روڈ کو قتل کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت نہ ہوسکی تاہم مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔







