صوبائی دالحکومت پشاور میں گداگر امڈآئے

پشاور سمیت صوبے بھر میں گدا گری نے صنعت کی شکل اختیار کر لی ہے رمضان المبارک کی آمد سے قبل پیشہ ور گدا گروں نے پشاور سمیت صوبے بھر پر یلغار کردیا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ور گدا گروں کے خلاف آپریشن بھی ناکام ہوکر رہ گیا ہے ۔ پنجاب سے آنے والے خواتین گدا گروں کا خصوصی گروہ پشاور پہنچ گیا ہے جنہوں نے جی ٹی روڈ پشاور پر واقع ہو ٹل میں دو ہزار روپے کے حساب سے کمرے بھی کرایہ پر لے لئے ہیں۔ رمضان المبارک کی آمد کے باعث پشاور سٹی ، کینٹ ، ٹا ئون ، حیات آباد ، بورڈ سمیت شہر کے مختلف بازاروں کو تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے بھی پیشہ ور گدا گر پشاور پہنچ گئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed