یہ دوا بچوں میں بینائی کمزور ہونے کی رفتار سست کر سکتی ہے

ہانگ کانگ: موبائل فون اور ٹیبلٹ استعمال کرنے سے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی تیزی سے بالخصوص دور کی نظر کی کمزوری کے شکار ہیں تاہم ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایٹروپِن نامی آئی ڈراپس اس کیفیت کو سست ضرور کرسکتا ہے۔دنیا بھر میں ایٹروپِن آئی ڈراپس مائیوپیا (دور کی نظر کی کمزوری) کو شرح کو کم کرنے کے لیے عام استعمال ہوتا ہے۔ اب معلوم ہوا کہ کم ارتکاز یعنی 0.05 سے 0.01 فیصد ایٹروپِن والا مائع کم ازکم وقتی طور پر اس کیفیت کو سست کرسکتا ہے۔ اس ضمن میں جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں ایک تحقیقی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ ایٹروپن آنکھوں کے پٹھوں اور عضلات کو پرسکون رکھ کر بصارت کے ارتکاز یعنی فوکس کو بہتر بناتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed