امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال کا حل الیکشن کو قرار دے دیا ہے۔ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا حل صرف الیکشن ہے، عوام اب ووٹ کی طاقت سے اپنا مستقبل بدلے۔سپریم کورٹ نے انتخابی دستاویز کی تصدیق کیلئے امیدوار کی موجودگی لازمی قرار دیدی انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی، پی ڈی ایم کی سیاست تباہی کی سیاست ہے، ان کی لڑائی ذاتی لڑائی ہے، عوام کی لڑائی نہیں ہے۔