60 سالہ امریکی کی ایک گھنٹے میں 3200 سے زائد پش اپس

فلوریڈا: امریکا میں ایک 60 سالہ شخص ایک گھنٹے میں 3 ہزار 264 پش اپس لگا کر گینز ورلڈ ریکارڈ کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے روب اسٹرلنگ کا کہنا تھا کہ جب انہیں آسٹریلیا کے ڈینیئل اسکیلی کے اپریل 2022 میں 3 ہزار 182 پش اپس لگا کر ریکارڈ (مردوں کی کیٹیگری میں) بنانے کا علم ہوا تو انہوں یہ ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ غیر مصدقہ طور پر وہ میامی کی ایک کانفرنس میں یہ ریکارڈ توڑ چکے تھے لہٰذا انہوں نے 3 ہزار 200 پش اپس کی ایک آفیشل کوشش کا فیصلہ کیا۔ایک گھنٹے کے تعین شدہ وقت کے بعد روب اسٹرلنگ نے اپنے طےکردہ ہدف سے زیادہ یعنی 3 ہزار 264 پش اپس لگا لیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی کامیاب کوشش کی ویڈیو کو تصدیق کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کروایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed