کیا بھارتی فلمساز ستیش کوشک کو قتل کیا گیا؟

نئی دہلی: بھارتی فلمساز اور اداکار ستیش کوشک کی موت کے معاملے پر چونکا دینے والی پیش رفت سامنے آرہی ہے۔ستیش کوشک کی اچانک موت کے چند دن بعد ایک خاتون نے دہلی پولیس میں شکایت درج کروائی جس میں الزام لگایا گیا کہ فلمساز کو اس کے شوہر نے 15 کروڑ روپے کے تنازع پر قتل کیا۔اطلاعات کے مطابق خود کو دہلی کے ایک تاجر کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے بتایا کہ ستیش کوشک میرے شوہر سے رقم واپس مانگ رہا تھا جس پر شوہر نے ادکار سے چھٹکارا پانے کے لیے اسکو کچھ گولیاں دے کر قتل کر دیا۔دریں اثنا، ای ٹائمز نے دہلی پولیس کے قریبی ذرائع سے رابطہ کیا جنہوں نے کوشک کی غیر فطری موت کے امکان کو مسترد کیا اور انکشاف کیا کہ خاتون کی طرف سے درج شکایت کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed