کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس سحر کمرشل میں مسلح ڈکیت سوا کروڑ روپے مالیت کے موبائل اور نقدی لے ۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس فیزسیون سحرکمرشل میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، چارمسلح ملزمان اسلحہ کے زورپر موبائل شاپ سے سوا کروڑ روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونزلے اڑے جبکہ انہوں نے دکانداروں سے نقد رقم بھی چھینی۔ واردات دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پر پیش آئی۔ملزمان نے موبائل شاپ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ اور دکانداروں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر ایک طرف کھڑا کیا اور پھر اطمینان کے ساتھ کاؤنٹر پر رکھے موبائل تھیلے میں بھر کر فرار ہوگئے۔ اس دوران دکان میں داخل ہونے والے شہریوں کو بھی ڈکیتوں نے یرغمال بنایا اور اُن سے بھی موبائل و نقدی چھین لی۔