پی آئی اے اور ملائیشیا ایئرلائنز کے مابین کوڈ شیئرنگ معاہدہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور ملائیشیا ایئرلائنز کے مابین 11 بین الاقوامی سیکٹرز کےلیے کوڈ شیئرنگ معاہدہ ہوگیا ہے۔اس معاہدے کے تحت 11 بین الاقوامی سیکٹرز کو پاکستان کی قومی ایئر لائن کے فضائی آپریشن میں شامل کرلیا گیا ہے۔کوڈ شیئرنگ پارٹنر شپ کےتحت پی آئی اے کے مسافر کوالالمپور کے راستے ان شہروں تک سفر کرسکیں گے۔ معاہدے کے تحت شامل کیے گئے نئے سیکٹرز میں سڈنی، پرتھ، میلبورن، ایڈیلیڈ، آکلینڈ، سنگاپور، بنکاک اور پھوکٹ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے مسافر کوڈ شیئرنگ کے تحت منیلا، جکارتہ اور ہوچی من کےلیے بھی سفر کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed