پشاور سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

شعیب جمیل

موٹروے پولیس موٹر وے ایم ون برہان کے قریب بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ کسی دہشت گرد کارروائی میں بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ برہان کے قریب موٹر وے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان کار چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ گاڑی کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ 81 عد 30 بور پستول، 72 عدد 9 ایم ایم پستول، ایک عدد یم 14، 2700 ایس ایم جی کی گولیاں، 30 بور کی 9700 گولیاں، 165 میگزینز پر شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسلحہ پشاور کی جانب سے لا رہے تھے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed