مریم نواز کا پی ٹی آئی کی ریلی کے التوا پر ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تحریک انصاف کی جانب سے ریلی ملتوی کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے پیغام جاری کیا کہ پولیس ڈر سے ’تحریکیں‘ کینسل کرنے والے اور گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو پرویز مشرف کی کھڑی کی گئی ہر رکاوٹ توڑ کر سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور اللّٰہ کے کرم سے گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے، اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔اس سے قبل ایک بیان میں ن لیگی چیف آرگنائزر نے کہا تھا کہ لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے، سیاست دان نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس کی سیاست لاشوں کی محتاج ہوجائے، جان لو اس کا ہر حربہ ناکام ہو چکا ہے اور وہ جان گیا ہے کہ شکست اس کا مقدر بن چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed