ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں رمضان کا آغاز 23 مارچ سے ہونے کا امکان ہے جب کہ عید الفطر جمعہ 21 اپریل ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب کی طرح ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کا اجلاس 21 مارچ ہوگا اور شہریوں سے چاند نظر آجانے کی صورت میں شہادتیں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔