سائنسدانوں نے چوہوں کو دل کے دورے سے بچانے کا طریقہ دریافت کرلیا

اسرائیل کے پروفیسر ایلداد ظہور نے وائزمین انسٹیٹیوٹ آف سائنس میں چوہوں کے دل کے اندر خلیاتی نظام کو متحرک کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔اس نظام سے چوہے مستقبل میں آنے والے دل کے دوروں سے بچ سکیں گے۔حال ہی میں تجربہ کیے گئے مدافعتی نظام کے ذریعے چوہوں کو مستقبل میں ہونے والے دل کے مسائل سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ انسانوں پر اس نظام کے اطلاق میں ابھی بہت برس باقی ہیں لیکن ان کی تحقیق سے دل کی تخلیق نو کی صلاحیتوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔محققین نے کہا کہ ممکن ہے کہ طبی مدافعتی نظام کے تحت دیگر اعضا کی بھی زندگی بڑھائی جاسکے۔پروفیسر ایلداد کا کہنا تھا کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دل میں تکلیف کے بعد تو علاج ہوتا ہی ہے لیکن ہم اسے کسی نقصان سے بچانے کیلئے مدافعتی پوزیشن پر لے جانا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں ہونے والی کوئی تکلیف اثرانداز نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed