ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کے ساتھ شاہین آفریدی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں بابر اعظم کو آرام کروانے کے پلان کے تحت انہیں کپتانی کی پیشکش کی گئی ہے۔افغانستان کیخلاف سیریز، اسکواڈ کا اعلان پیر کو متوقعذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں شاہین آفریدی کپتانی کےلیے تیار ہوگئے۔ سیریز میں بابر اعظم کو آرام دیے جانے کی صورت میں شاہین آفریدی کپتان ہوں گے۔وقت مانگنے کے بعد شاہین آفریدی نے نجم سیٹھی کو مثبت اشارہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابھی تک بابر اعظم کو آرام کروانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہارون رشید کل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان لاہور میں کریں گے۔خیال رہے کہ صائم ایوب، اعظم خان، احسان اللّٰہ، عماد وسیم کے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شاہین آفریدی سے کپتانی سے متعلق رابطہ صرف افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے کیا گیا ہے۔