پشاور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے حیات آباد کرکٹ اکیڈمی پشاور کے دو کھلاڑی منتخب ہوگئے جن کا تعلق قبائلی اضلاع سے ہے، اس سلسلے میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں دونوں کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نعمت اللہ تھے ان کے ہمراہ ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فیصل نے کہا کہ پی سی بی انڈر13 کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے منعقد ہ ٹرائلز حیات آباد کرکٹ اکیڈمی کے دونوں کھلاڑیوں کا تعلق قبائلی اضلاع سے ہے اور امید ہے کہ اس ٹورنمنٹ میں بہترین کاکرکردگی کا مظاہرہ کرینگے ٹورنامنٹ آج سے فیصل آباد میں شروع ہوگئی،