نیشنل ای سپورٹس ورلڈکوالیفائنگ راؤنڈ پشاور میں شروع ہوگئی جس میں ملک بھر سے دو سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، جس کے فاتح کھلاڑی رومانیہ میں منعقدہ ای سپورٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے،،گیمز کا باضابط سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل نے کیا ان کے ہمرا ہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری طارق پرویز، صوبائی تائیکوانڈو ایسوس یایشن کے چیئر میں الیاس آفریدی، پاکستان ای سپورٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری نصر من اللہ بٹ، صوبائی سیکرٹری محمد ثاقب سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں، پاکستان ای سپورٹس فیڈریشن کے زیرایتمام اور ڈائریکٹریٹ آف یوتھ خیبرپختونخوا کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ ای سپورٹس ورلڈکوالیفائنگ راؤنڈ آن لائن اینڈ آف لائن میں پاکستان کی جانب سے پندرہ سو افراد ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں جس میں چھ مختلف کمپیوٹر گیمز کے مقابلے ہونگے ان مقابلوں میں ڈیٹا ٹو، سی ایس جی او، پب جی موبائل، موبائل لیجنڈ بینگ بینگ، ٹیکن سیون اور ای فٹ بال 2023 شامل ہیں جس میں ٹیکن سیون اور ای فٹ بال 2023 کے مقابلے ہونگے، آج کے مقابلے میں پاکستان بھر سے 150 افراد ان دو مقابلوں میں حصہ لے رہے ہی