شعیب جمیل
صوبائی حکومت نے تین نئے اعلامیوں کے تحت 19ا یڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 21اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سمیت تین ایڈووکیٹ ان ریکارڈ کی تعیناتی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا، گزشتہ روزقانون وپارلیمانی امور نے نگراں وزیراعلی کی منظوری سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل میں جلال الدین اکبر اعظم خان گاڑا ، محمد نثار، عمر فاروق، سید سکندر شاہ، سید آصف جلال، بیرسٹرکامران قیصر، ملک ہارون اقبال، دانیال خان چمکنی، محمد فاروق آفریدی ، نوید اکبر، محمد عیسی خان، ساجد الرحمان خان ، خواجہ صلاح الدین ، حافظ محمد حنیف ، محمد اسد، سردار شفقت جان ، سلطان مظہر شیر خان اور فضل شاہ مہمند شامل ہیں، اسی طرح اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل میں برسٹر ثاقب رضا، جنید زمان ، محمد یاسین رضا خان، شہناز طارق، کامران مرتضی، سید فیاض الحسن شاہ بنوری، شکیلہ بیگم ، سید سلطان خان ، مبشرمنظور، وجاہت حسین شاہ، سردار وقار ملک ، مہناز، عنایت اللہ ، شاہ فہد انصاری، حافظ اشفاق احمد، عامرفرید ، عمر قیوم خان،حبیب اللہ ، اسد علی خان ، حسنین طارق، جاوید اختر شامل ہیںجبکہ ایڈووکیٹ ان ریکارڈ میں میاں سعد اللہ جندولی، معین الدین ہمایون اور زاہدیوسف قریشی شامل ہیں