پی ایس ایل ویمنز لیگ نمائشی میچ میں ایمازونز کی فتح

راولپنڈی(شکیل الرحمان)ایچ بی ایل پی ایس ایل کے موقع پر کھیلے جانے والے دوسرے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں ایمازونز نے سپر وومن کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ایمازونز نے پہلے بیٹنگ کی اور سپر ویمن کو جیت کیلئے 205رنز دیئے ایمازونز نے مقررہ بیس اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 204رنز بنائے ۔ڈینی وایٹ نے شاندار اننگز کھیلی ۔بسمہ معروف نے بھی نصف سنچری سکور کی اورناقابل شکست اننگز کھیلی سپر وومن کی طوبہ نے دو وکٹیں اپنے نام کیں،جواب میں سپر وومن کا آغاز منیبہ علی اور اتا پتو نے کیا لیکن منیبہ علی گیارہ رنز بناکر انم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئیں۔ون ڈائون پر لورین نے آکر جارحانہ انداز اپنایا اس دوران اتا پتو رن آوٹ ہوگئیںلیکن لورین کا جارحانہ انداز جاری رہا اور نصف سنچری مکمل کی اس دوران گیارھویں اوورز کے تیسرے گیند پر سپر وومن کی سنچری مکمل ہوگئی ۔ چوتھے نمبر پر آنیوالی ارم سلو کھیلی لیکن کلن بولڈ ہوگئیں اور سپر وومن کی تیسری وکٹ گرگئی ۔ جلد ہی ایک اور اہم وکٹ لورین آئوٹ ہوگئیں اور ساتھ ہی سپر وومن کی امیدیں بھی دم توڑ گئیںلورین نے گیارہ چوکے لگا ئے۔ اس کے بعد وکٹیں گرتی رہیں ندا ڈار سات طوبہ اور اووم ہانی ایک ایک رنز بنا سکیں اور سپر وومن کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹیں گنوابیٹھی اور میچ ایمازونز نے رنز سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ایمازونز کی انم امین کامیاب بولر رہی جنہوں نے سترہ رنز پر چار وکٹ حاصل کیے ایمازونز کی کپتانی بسمعہ معروف اور سپر ویمن کی کپتانی ندا ڈار کے سپرد رہی ۔واضح رہے کہ پہلے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دے تھی دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرااور آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed