شعیب جمیل
افسران بالا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فریقین کے مابین جاری دشمنیوں کو باہمی رضامندی سے ختم کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ کی حدود پجگی روڈ میں افسران بالا کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ ابراہیم خان کی سربراہی میں خصوصی جرگہ منعقد کیا گیا۔جس میں جرگہ مشران سمیت علاقہ عمائدین، علماء کرام اور دونوں فریقین شیرولی وغیرہ اور ایوب خان وغیرہ نے شرکت کی،دونوں فریقین کے مابین سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی،ایس ایچ او ابراہیم خان ، جرگہ مشران اور علماء کرام کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل کر دونوں فریقین باہم بغل گیر ہوئے اور آئندہ کے لیے بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا حلف لیا