مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاورمیں 22مارچ کو طلب

شعیب جمیل

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بائیس مارچ کو پشاور میں طلب کر لیا ہے جبکہ غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کااجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے عید گاہ پشاور میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے شواہد کاجائزہ لیا جائے گا رواں سال ممکنہ طور پر پشاور سمیت ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔ بائیس مارچ کو طلب کئے جانے والے ا جلاس کے لئے سیکورٹی انتظامات کی ہدایات بھی کی گئی ہے ۔ جبکہ غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی مسجد قاسم علی خان میں طلب کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں چاند دیکھنے کے شواہد کاجائزہ لیا جائے گا۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سو سے زائد افراد شرکت کرینگے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے تفصیلات کے مطابق اجلاس کے لئے خصوصی مینو کھانے کا بھی بنایا گیا ہے اور سو سے زائد افراد کا انتظام کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed