عبدالطیف لالہ کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، کیپٹن صفدر

شعیب جمیل

پاکستان مسلم لیگ ن عوامی نیشنل پارٹی پی ٹی آئی اورپشتون تحفظ موومنٹ نے مطالبہ کیاہے کہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدرعبدالطیف لالہ ایڈووکیٹ قتل کیس کی شفاف جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اوران کے نام پرویلفیئرٹرسٹ قائم کیاجائے جس سے غریب اورمظلوم طبقوں کوفائدہ پہنچے اس بات کامطالبہ گذشتہ روز نشترہال پشاورمیں لطیف لالہ کی یادمیں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں پیش کردہ متفقہ قرار داد کے ذریعے کیاگیا تعزیتی ریفرنس سے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر،سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا، عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار حسین، حاجی غلام احمد بلور، قومی اسمبلی کے اراکین علی وزیر، محسن داوڑ،سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما نور الحق قادری، پشتون تحفظ موومنٹ کے منظور احمد پشتین، تحریک اصلاحات پاکستان کے چیئر مین الحاج شاجی گل، جماعت اسلامی باڑہ کے رہنما ولی خان آفریدی سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نو ن کے کیپٹن صفدر نے کہا کہ لالا ہمیشہ آئین و قانون کی بات کرتے تھے لطیف لالا سے قریبی تعلق رہا, ہمارا خاندانی تعلق تھا۔ لطیف لالا جیسا بہادر شخص میں نے زندگی میں نہیں دیکھا۔ 2007 میں جب آئین کو معطل کیا گیا تو لطیف لالا جیسے آئین کی بحالی کے لئے کھڑے ہوگئے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ مرحوم نے جو فیصلہ دیا تھا اگر لطیف لالا زندہ ہوتے تو قسم سے کہتا ہوں وہ اس عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لئے کھڑے ہوتے جب صوبوں کو حقوق نہیں ملتے رہے تو لطیف لالا باچا خان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ خیبرپختونخوا کی دھرتی وقار احمد سیٹھ جیسے جج اور لطیف لالا جیسے فرزند پیدا کرتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed