طلحہ سعید نے ممکنہ بلیک لسٹ کیے جانے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سماعت کےدوران درخواست گزار کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے ۔
طلحہ سعید کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ میرا کسی قسم کا کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہیں ، طلحہ سعید کی درخواست کے ساتھ لاہور پولیس کی ویری فکیشن رپورٹ بھی منسلک کی گئی ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی میں بھارت نے قراداد جمع کرائی،بھارت حافظ طلحہ سعید کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی لسٹ میں ڈلوانا چاہتا ہے،بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہا ہے، بھارت اور امریکہ کی تجویز کو چین کی جانب سے تکنیکی بنیادوں پر روکا گیا تھا،جس کی ڈیڈ لائن 18 مارچ ہے۔
طلحہ سعید کو ممکنہ بلیک لسٹ کرنے کیخلاف درخواست وزارت خارجہ کو ارسال
