بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت کے کارندوں نے گائے کا گوشت لے جانے کے شُبے میں ایک مسلمان کو راڈوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا.بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں 56 سالہ نوجوان نسیم قریشی کو جنونی ہندوؤں کے جتھے نے تعاقب کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ نوجوان رحم کی اپیلیں کرتا رہا لیکن سخت دل ہجوم کو رحم نہ آیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نسیم اپنے بھتیجے کے ساتھ تھا جب انتہا پسند ہندوؤں نے ان پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے الزام عائد کیا کہ ان کے پاس گائے کا گوشت اور ذبح کرنے اوزار ہیں۔