گورنمنٹ ہائی سکول بڈھ بیر کے اساتذہ کے طلباء پر تشدد کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی استاد کے سکول کی جانب سے بچوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پرجاری ہونے پر محکمہ تعلیم نے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور اس حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہیں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دکھا یا گیا ہے کہ استاد کی جانب سے بچوں پر شدید ترین تشدد کیا جا رہاہے تشدد سے ایک بچہ بھی بے ہوش ہو گیا ہے سرکاری سکولوں میں بچوں کے تشدد پر عائد پابندی کے باوجود بچوں پر تشد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ والدین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد میں ملوث استاد کو فوری طور پر معطل کر کے کاروائی کرے ۔