انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ساڑھے 3لاکھ اضافی نفری مانگ لی

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختون خوا نے انتخابات کیلئے ساڑھے 3لاکھ اضافی نفری مانگ لی، نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدرات اجلاسمنعقد ہواا جس میں احساس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے، الیکشن کمیشن نے اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور دونوں صوبوں کے انتخابات کیلئے 3لاکھ 53ہزار اضافی نفری مانگ لی، حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں پولیس کے علاوہ 2 لاکھ97ہزار دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار درکار ہوں گے جبکہ خیبر پختون خوا میں 56ہزار مزید نفری درکار ہوگی،بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ دونوں صوبوں میں تقریبا 67ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، پنجاب میں تقریبا 52 ہزار جبکہ کے پی میں 15 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے،ڈی آر اوز انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کریں گے جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کمیروں کے علاوہ دیگر ادروں کے سکیورٹی اہلکار درکار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed