کولیسٹرول کو 60 فیصد تک گھٹانے والی گولی، انسانی آزمائش میں کامیاب

ٹیکساس: کولیسٹرول بلڈ پریشر اور امراضِ قلب، بالخصوص شریانوں کی تنگی کی اہم وجہ ہے اور اب کھائی جانے والی گولی سے امید پیدا ہوئی ہے کہ وہ اس کا شافی علاج ثابت ہوسکے گی۔ نئی گولی مریضوں میں کولیسٹرول کی شرح 60 فیصد تک گھٹاسکتی ہے اور کم ازکم فیز ٹو کلینکل ٹرائلز (درجہ دوم کی طبی آزمائش) میں یہی بات سامنے آئی ہے۔گولی کا تجرباتی نام ’ایم کے 0616‘ رکھا گیا ہے جو ایک خاص قسم کے پروٹین پی سی ایس کے 9 کو روکتی ہے۔ اس کی کمی سے جگر کو ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو توڑنے میں زیادہ آسانی ہوتی ہے اور یوں کولیسٹرول کم بنتا ہے۔ لیکن اب تک اس جین کو قابو کرنے کے لیے انجیکشن یا پیچیدہ جین تھراپی ہی کامیاب ہوپائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed